’3 بڑے ملکوں نے ملکر طاقت کے زور پر اس ملک کے ایٹمی ہتھیار چھیننے کا فیصلہ کرلیا‘ ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا گھبرا کر رہ گئی

’3 بڑے ملکوں نے ملکر طاقت کے زور پر اس ملک کے ایٹمی ہتھیار چھیننے کا فیصلہ ...
’3 بڑے ملکوں نے ملکر طاقت کے زور پر اس ملک کے ایٹمی ہتھیار چھیننے کا فیصلہ کرلیا‘ ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا گھبرا کر رہ گئی

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کی جانب سے امریکا کو آئے روز ایٹمی حملے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں جس کا کچھ نہ کچھ نتیجہ تو برآمد ہونا تھا، لیکن یہ نتیجہ شمالی کوریا کے حق میں کچھ اچھا نہیں نکلا۔ ایٹمی دھمکیاں عروج کو پہنچنے پر سپر پاور امریکہ نے انتہائی خطرناک فیصلہ کرتے ہوئے شمالی کوریا سے اس کے ایٹمی ہتھیار بزور طاقت چھیننے کا منصوبہ بنالیا ہے ۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی فوج چین سے باہر فوجی اڈے پر تعینات کردی گئی، یہ فوجی اڈا کدھر ہے؟ خبر نے دنیا میں کھلبلی مچادی

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تازہ ترین تجربے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ شمالی کوریا پر اتنا دباﺅ ڈالا جائے کہ یہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دست بردار ہونے کیلئے تیار ہوجائے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا خیال ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر ختم ہوجائے گا اور دوبارہ اس کے احیاءکا کوئی امکان باقی نہیں رہے گا۔

اب ایک جانب امریکا اور اس کے اتحادی ایسا خطرناک قدم اٹھانے کی تیاری کر رہے ہیں تو دوسری جانب شمالی کوریا اپنے مئوقف پر ڈٹا ہوا ہے، جس کا نتیجہ عالمی امن کے لئے بھی تباہ کن ہو سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...