متحدہ عرب امارات میں عرب شہری نے اپنی ہی بیگم کو فون پر ایسا شرمناک میسج بھیج دیا کہ ملک سے ہی باہر نکال دیا گیا

متحدہ عرب امارات میں عرب شہری نے اپنی ہی بیگم کو فون پر ایسا شرمناک میسج بھیج ...
متحدہ عرب امارات میں عرب شہری نے اپنی ہی بیگم کو فون پر ایسا شرمناک میسج بھیج دیا کہ ملک سے ہی باہر نکال دیا گیا

  

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا کا استعمال آج کل بہت عام ہوگیا ہے لیکن اکثر لوگ ابھی تک یہ نہیں سمجھ پائے کہ جو کام حقیقی زندگی میں اخلاق اور قانون کے خلاف ہیں وہ سوشل میڈیا پر بھی غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہی رہتے ہیں۔ شارجہ پولیس نے ایک ایسے ہی عرب شہری کو گرفتار کرلیا ہے جس نے واٹس ایپ کے ذریعے اپنی اہلیہ کو توہین آمیز اور گالم گلوچ پر مبنی میسج بھیجا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں عرب شہری نے اپنی ہی بیگم کو فون پر ایسا شرمناک میسج بھیج دیا کہ ملک سے ہی باہر نکال دیا گیا

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو شکایت کرنے والی خاتون اور اس کے خاوند کاتعلق ایک عرب ملک سے ہے اور ان کی شادی کو تقریباً 20 سال کا عرصہ گزرچکا ہے۔ا ن کے درمیان ایک گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے اپنی اہلیہ کو قابل اعتراض اور اخلاق سے گرا ہوا میسج بھیجا۔ خاتون نے یہ پیغام پولیس کو دکھایا اور اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروادی۔ شارجہ کی عدالت نے خاوند کو سائبر قوانین کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 5000درہم جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ اسے ملک سے بے دخل کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -