’ان دونوں غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو فوری ملک سے نکال دو‘ سعودی حکومت نے انتہائی حیران کن حکم دے دیا، 2 ڈرائیوروں کے خلاف اتنی شدید کارروائی کیوں؟ جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

’ان دونوں غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو فوری ملک سے نکال دو‘ سعودی حکومت نے ...
’ان دونوں غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو فوری ملک سے نکال دو‘ سعودی حکومت نے انتہائی حیران کن حکم دے دیا، 2 ڈرائیوروں کے خلاف اتنی شدید کارروائی کیوں؟ جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

  


جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں دو ٹرک ڈرائیوروں کو مصروف شاہراہ پر اپنی مہارت کے کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا کیونکہ ا ن کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جسے دیکھتے ہی پر حکام نے سخت نوٹس لے لیا اور دونوں کو ملک بدر کردینے کا حکم جاری کردیاگیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ڈرائیور خطرناک انداز میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کررہے تھے جس کی ویڈیو سامنے آنے پر صوبہ اثیر کے گورنر فیصل بن خالد نے دونوں کو ملک سے نکالنے حکم جاری کردیا ہے ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا یب سائٹ ٹویٹر پر ’اخباریہ ٹی وی‘ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تھی، جس میں دونوں غیرملکی ڈرائیوروں کو ایک تنگ سڑک پر تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دبئی میں غیر ملکی باشندے کو خواتین کے واش رومز میں تانک جھانک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

یاد رہے کہ سعودی عرب میں سڑک پر ہونے والے حادثات کی وجہ سے اموات کی شرح غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سڑک پر ہونے والے حادثات میں روزانہ تقریباً 21 اموات ہوتی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : عرب دنیا


loading...