آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دی جائیگی ، کارکنان عوام کی قوت سے انتخابات جیتنے کی تیاری کریں:بلاول بھٹو زرداری

آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دی جائیگی ، کارکنان عوام کی قوت سے ...
آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دی جائیگی ، کارکنان عوام کی قوت سے انتخابات جیتنے کی تیاری کریں:بلاول بھٹو زرداری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دی جائے گی ،  پارٹی کارکن عوام کی قوت سے انتخابات جیتنے کی تیاری کریں، پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہی عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے،پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر جب عوام کو روزگار دیتی ہے تو اس کا مطلب روٹی، کپڑا ور مکان کے خواب کی تعبیر ہوتی ہے، گلگت سے لے کر کراچی تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک طاقت کا نام ہے جو ہر مکتب فکر کی نمائندگی کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرداری ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے مختلف  وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی کہ  پاراچنارکے شہیدوں کے ورثاء تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں کہ ان کا دکھ اور درد ہمارا دکھ اور درد ہے، ہم اس سوچ کو ختم کریں گے جو شدت پسندی کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دی جائے گی،پارٹی کارکن عوام کی قوت سے انتخابات جیتنے کی تیاری کریں، پیپلزپارٹی کا منشور ہی عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت سے لے کر کراچی تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک طاقت کا نام ہے۔ جو غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں، طالب علموں ، نوجوانوں، خواتین سمیت ہر مکتب فکر کی نمائندگی کرتی ہے۔درایں اثناء سابق گورنر کے پی مسعود کوثر، پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی، عرفان ہوتی، نگہت اورکزئی اور رحیم یارخان سے سابق رکن قومی اسمبلی جاوید وڑائچ نے بھی بلاول بھٹو سے  ملاقات کی۔اس سے قبل  پی پی پی چیئرمین نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنمافیصل ممتاز راٹھور کی رہائش گاہ  پر پہنچ کر ان کی والدہ اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم ممتاز راٹھور کی بیوہ کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید :

قومی -