مجھ سے منسوب منی لانڈرنگ کی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں، عدالت سے رجوع کروں گا: جاوید کیانی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی نے خود سے منسوب منی لانڈرنگ کی تمام خبروںکو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید کیا نی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاوس یا منی لانڈرنگ پر کبھی بھی کوئی بیان نہیں دیا۔مجھ سے منسوب منی لانڈرنگ کے حوالے سے جو خبریں گردش میں ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ غلط بیان منسوب کرنے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔