سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی، وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر

سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی، وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر
سی پیک سے خطے میں خوشحالی آئے گی، وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصرنے کہا ہے چائنہ پاکستان اقتصادی راہدری منصوبہ خطہ میں خوشحالی کا باعث بنے گا ،چین اور پاکستان خطے کی ترقی میں حصہ دار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کنفیوشش سنٹر کے زیر اہتمام چائینز زبان سیکھنے والے طلباﺅ طالبات کےلئے منعقدہ تقریب تقسیم اسناد میں کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پوری دنیاکو جوڑنے کا باعث بنے گا اور تمام ممالک اس میں دلچسپی لے رہے ہیں، ایک ہمسایہ ملک کے منفی پراپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےلئے سی پیک ایک ڈریم پراجیکٹ ہے جو حقیقت میں ملک کےلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ پنجاب یونیورسٹی کنفیوشش سنٹرکے ڈائریکٹر زپروفیسر لیو چین شنگ اورڈاکٹر رانا اعجاز احمد نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کنفیوشش سنٹر چائنیز زبان اور ثقافت کے ساتھ ساتھ طلبہ اور اساتذہ کے وفود کے تبادلوں کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کنفیوشش سنٹرکے ڈائریکٹر زپروفیسر لیو چین شنگ اورڈاکٹر رانا اعجاز احمد، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی اور طلباﺅ طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاںوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے طلباﺅ طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

مزید :

لاہور -