پیمرا نے ’اپنا ٹی وی‘ کو ناشائستہ مواد نشر کرنے پر شو کاز جاری کر دیا، 21جولائی تک جواب طلب

پیمرا نے ’اپنا ٹی وی‘ کو ناشائستہ مواد نشر کرنے پر شو کاز جاری کر دیا، ...
پیمرا نے ’اپنا ٹی وی‘ کو ناشائستہ مواد نشر کرنے پر شو کاز جاری کر دیا، 21جولائی تک جواب طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے ناشائستہ و قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے پرنجی ٹی وی چینل ’اپنا ٹی وی‘ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 21جولائی 2017 تک جواب طلب کر لیا۔

پیمرا نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمول کی مانیٹرنگ کے دوران اتھارٹی کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ مورخہ 6جولائی 2017  کو مذکورہ ٹی وی چینل کی صبح کی نشریات میں ایسا مواد دکھایا گیا جو ناشائستہ ، قابلِ اعتراض ،اخلاقیات کے عمومی قابلِ قبول معیارات کے برعکس اور پیمرا قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔مذکور ہ مواد سے ناظرین کے مذہبی و ثقافتی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی ہے ۔اتھارٹی نے مذکورہ خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ کو اظہاروجوہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سات یوم یعنی 21جولائی 2017 دوپہر 2بجے تک جواب طلب کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی مقررہ تاریخ کو ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیاگیا ہے ، چینل کی طرف سے جواب جمع نہ کروانے یا مقررہ تاریخ کو نمائندہ کے ذریعے اپنا موقف پیش نہ کرنے کی صورت میں یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

اسلام آباد -