نجی چینل مسلسل جھوٹی خبریں نشر کر رہا ہے مگر پیمرا کوئی نوٹس نہیں لے رہا : مریم نواز

نجی چینل مسلسل جھوٹی خبریں نشر کر رہا ہے مگر پیمرا کوئی نوٹس نہیں لے رہا : ...
نجی چینل مسلسل جھوٹی خبریں نشر کر رہا ہے مگر پیمرا کوئی نوٹس نہیں لے رہا : مریم نواز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ ایک چینل کی جانب سے مسلسل جھوٹی خبریں نشر کی جا رہی ہیں  مگر پیمرا اس پر کوئی ایکشن نہیں لے رہا ۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی نے ایک نجی چینل کی جانب سے نواز شریف کی جگہ بیگم کلثوم نواز کو وزیر اعظم بنانے کی خبر نشر کرنے پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ بدقسمتی سے ایک چینل مسلسل جھوٹی خبریں نشر کر رہا ہے مگر پیمرا اس پر کوئی ایکشن نہیں لے رہا ، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں چینل کی خبر کے سکرین شاٹس پر شیئر کئے ہیں۔

ویسٹ انڈین کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری، سٹار کرکٹرز دوبارہ ٹیم میں شامل ہو گئے

مزید :

قومی -