چولستان میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 30 موبائل سکول اور 47فارمل کمیونٹی سکول کھولے گی، ایم ڈی پیف طارق محمود

چولستان میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 30 موبائل سکول اور 47فارمل کمیونٹی سکول ...
چولستان میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 30 موبائل سکول اور 47فارمل کمیونٹی سکول کھولے گی، ایم ڈی پیف طارق محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف )کی وساطت سے چولستان میں مزید 30موبائل سکول اور 47فارمل کمیونٹی سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صحرائی علاقے کے پسماندہ علاقوں میں موجودبچوں کو بھی مفت و معیاری تعلیم کی سہولیات پاکستانی شہریوں کے حقوق کی مناسبت سے دستیاب ہونا ممکن بنائی جاسکیں ۔ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمودنے پروگرام ڈائریکٹر ز اور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ رابطہ اجلاس میں کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ پہلے سے پیف کی شراکت میں قائم 10چولستان موبائل سکولوں کے خاطر خواہ کامیاب نتائج کے نتیجے میں کیا گیا ہے ۔ چولستانی علاقوں کے رہائشیوں کو ان سکولوں کے انتظامی امور کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔اس حوالے سے تحصیل لیاقت پور اور خان پور(ضلع رحیم یار خان)،تحصیل فورٹ عباس(ضلع بہاولنگر)اور تحصیل منڈی یزمان(ضلع بہاولپور)کے چولستانی علاقوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں ہیں جس کے لیے آخری تاریخ21جولائی مقرر کی گئی ہے۔ایم ڈی پیف نے مزید کہا کہ ہمارا شعبہ کنٹی نیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے اساتذہ کے تربیتی پروگرام کااولین مقصدپیف پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ضروری امداد فراہم کرنا ہے۔ ان اقدامات سے مستحق بچوں کے لیے معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہوگااور انہیں جدید تعلیمی تصورات سے آگاہی ملے گی۔پیف ترجمان کے مطابق پیف نے تعلیمی سال 2017-18کے لیے ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرا م کے لیول اول اوردوم کاآغاز کر دیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے 30مختلف اضلاع سے 342سکولوں کے 1488اساتذہ حصہ لیں گے۔ اس سلسلے میں رواں ما ہ سے ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیول اول کی 54ٹریننگز کا آغازہو گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -