نجی ٹی وی چینل ’’ اردو ۔1 ‘‘ کو انڈین ڈرامے دکھانے پر پانچویں مرتبہ اظہار وجوہ کا نوٹس جاری، 21جولائی تک جواب طلب کر لیا

نجی ٹی وی چینل ’’ اردو ۔1 ‘‘ کو انڈین ڈرامے دکھانے پر پانچویں مرتبہ اظہار ...
نجی ٹی وی چینل ’’ اردو ۔1 ‘‘ کو انڈین ڈرامے دکھانے پر پانچویں مرتبہ اظہار وجوہ کا نوٹس جاری، 21جولائی تک جواب طلب کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے نجی ٹی وی چینل ’’اردو ۔1‘‘ کو انڈین ڈرامے ’’ساتھ نبھانا ساتھیا‘‘ ، ’’یہ ہیں محبتیں‘‘، ’’نمکرن ‘‘، ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ‘‘ اور’’ عشق باز‘‘ نشر کرنے پر پانچویں مرتبہ اظہار وجوہ نوٹس جاری کر تے ہوئے 21جولائی 2017 تک  جواب طلب کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کو پانچویں مرتبہ اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہو ئے کہا کہ ’’اردو۔1‘‘ کا مذکورہ اقدام پیمرا اتھارٹی کے 19اکتوبر 2016کے  فیصلے کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس کی تحت تمام نجی ٹی وی چینلزپر انڈین مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔اس سے قبل پیمرا بالترتیب 3،6، 7اور 10جولائی 2017  کو اردو۔1‘کو انڈین ڈرامے نشر کرنے پر اظہار وجوہ نوٹسز جاری کر چکا ہے ۔مورخہ 12جولائی 2017 کو جاری  پانچویں اظہارِ وجوہ نوٹس میں پیمرا نے مذکورہ خلاف ورزی پر’ ’اردو۔1‘‘کی انتظامیہ سے 21جولائی 2017 دوپہر بارہ بجے تک جواب طلب کر لیا ہے نیز چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی مذکورہ تاریخ پر ذاتی شنوائی کے لئے طلب کیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -