جے آئی ٹی کے شریف خاندان سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے آئی ٹی کے شریف خاندان سے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے ، شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کا سلسلہ 1991 سے شروع کیا،اتفاق گروپ کے ملازم مختارحسین کے نام پر بھی اکائونٹ موجود ہے، ایف آئی اے کے پاس ان کے اکاﺅنٹس کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔
جیونیوز کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے قابل اعتماد دوست سعیداحمد کے نام پر3 اکائونٹس کا پتا چلا ہے جبکہ سعید احمدکے اکائونٹس کا دوسرے جعلی اورفراڈ اکائونٹس کے ساتھ قریبی تعلق ملا ہے اور رقوم موسیٰ غنی،مسعودقاضی کےاکائونٹس میں ٹرانسفر کی گئیں ۔جے آئی ٹی نے مزید انکشاف کیا کہ سعیداحمد،مختارحسین کے اکائونٹس میں 22لاکھ، 38ہزار 333ڈالرزجمع کرائے گئے ہیں ۔