رحیم یار خان میں 1320میگا واٹ کول پاور پلانٹ کا منصوبہ تیار کر لیا گیا: شہباز شریف کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال کی طرز پر رحیم یار خان میں 1320میگا واٹ کا کول پاور پلانٹ کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے منصوبوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ سی پیک دنیا بھر میں ایک کامیاب ماڈل بن کر سامنے آیا ہے۔ سی پیک کے تحت رحیم یار خان میں کول پاور پلانٹ بنایا جائیگا۔ جنوبی پنجاب میں ترقی کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے حوالے سے عالمی ریکارڈ قائم کیے گئے ہیں۔