’نواز شریف ‘نے 3اگست کا جدہ کا ٹکٹ بک کروالیا

’نواز شریف ‘نے 3اگست کا جدہ کا ٹکٹ بک کروالیا
’نواز شریف ‘نے 3اگست کا جدہ کا ٹکٹ بک کروالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر ایک ایئر ٹکٹ وائرل ہو گئی ہے جس میں ڈیرہ غازی خان کا پاکستانی شہری جس کا نام نوازشریف ہے اس نے جدہ کیلئے اپنی ٹکٹ بک کروائی ہے جسے سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہاہے اور مذاق بنایا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی رہنماﺅں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے اور اپوزیشن کی جانب سے مسلسل وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا جارہاہے تاہم وزیراعظم نے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ایسی صورتحال میں ڈیرہ غازی خان کے شہری جس کا نام نوازشریف ہے ،نے جدہ کیلئے ٹکٹ بک کروائی ہے جس کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور شہری اس پر مضحکہ خیز تبصرے بھی کر رہے ہیں ۔اس صورتحال میں ہوائی جہاز کی ٹکٹ غیر معمولی اہمیت حاصل کر گئی ہے اور شیئر ہو رہی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -