وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے رابطے کی خواہش، دفتر خارجہ نے سفارت خانے کو خط لکھ دیا

وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے رابطے کی خواہش، دفتر خارجہ نے ...
وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے رابطے کی خواہش، دفتر خارجہ نے سفارت خانے کو خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے فوری رابطے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لئے دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں قائم یو اے ای کے سفارت خانے کو خط لکھ دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے اس خط کے مطابق وزیراعظم متحدہ امارات کے نائب صدراور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بذریعہ ٹیلی فون رابطے کے خواہش مند ہیں،سرکاری خط میں وزیر اعظم آفس کے تین لینڈ لائن نمبرز بھی درج ہیں جن کے ذریعے اماراتی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔

چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والی نوجوان لڑکی خدیجہ تو آپ کو یاد ہوں گی اب بھری عدالت میں ان کے ساتھ ایسا شرمناک کام کر دیا گیا کہ جان کر ہر پاکستانی شرم سے پانی پانی ہو جائے
انگریزی روزنامے ڈان نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں موجود سفارت خانے کو ایک خط لکھا گیا، جس میں وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے یو اے ای کے اعلیٰ حکام سے ٹیلی فونک رابطوں کے لیے خواہش کا اظہار کیا گیا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ابوظہبی میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پہلے بھی اماراتی نائب صدر و وزیر اعظم سے رابطہ کرانے کی کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ دفتر خارجہ میں تعینات ڈی جی مشرق وسطیٰ نے اماراتی نائب سفیر کو بلا کر انہیں ذاتی طور پر یہ خط حوالے کیا، جس میں وزیر اعظم نواز شریف کی اماراتی اعلیٰ حکام سے رابطے کے لیے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اس خواہش کا اظہار پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی طرف سے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -