مافیا نے قبرستان کو بھی نہ بخشا ،میانی صاحب کی رہداریوں پر بھی قبضہ کرلیا،ہائی کورٹ نے جگہ واگزار کرانے کا حکم دے دیا

مافیا نے قبرستان کو بھی نہ بخشا ،میانی صاحب کی رہداریوں پر بھی قبضہ ...
مافیا نے قبرستان کو بھی نہ بخشا ،میانی صاحب کی رہداریوں پر بھی قبضہ کرلیا،ہائی کورٹ نے جگہ واگزار کرانے کا حکم دے دیا

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود میانی صاحب قبرستان کی راہداریوں کو قبضہ مافیا سے واگزار نہ کرانے پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قبرستان کمیٹی کو فعال بنانے اور قبضہ مافیا سے جگہ واگزار کرانے سے متعلق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ لے کر پیش ہونے کا حکم دیاہے۔

عمران خان اور نواز شریف کے کیس میں بہت فرق , سپریم کورٹ نے کبھی جھنجھلاہٹ کا اظہار نہیں کیا:فواد چوہدری

جسٹس علی اکبرقریشی نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل محمود صادق ملک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قبضہ مافیا نے قبرستان میانی صاحب کی راہداریوں میں بھی قبضہ جما رکھا ہے۔عدالتی حکم پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عدالت میں پیش ہوئے اور آگاہ کیا کہ قبرستان کے مستقل سیکرٹری کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے گاجس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت قبضہ مافیا سے کوئی رعائت نہیں برتے گی،قبرستان کمیٹی میں سیاست دانوں کو شامل کرنے کی بجائے مخیر حضرات کو شامل کر کے کمیٹی کو جلد فعال بنایا جائے۔عدالت نے میانی صاحب کی رہداریوں سے قبضہ واگزار نہ کرانے پر سخت اظہار برمی کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔ 

مزید : لاہور


loading...