دہشت گردی کی جنگ کے شہیداورغازی ہمارافخراورماتھے کا جھومر ، لواحقین کو تنہانہیں چھوڑیں گے : نواب ثناء اللہ زہری

دہشت گردی کی جنگ کے شہیداورغازی ہمارافخراورماتھے کا جھومر ، لواحقین کو ...
دہشت گردی کی جنگ کے شہیداورغازی ہمارافخراورماتھے کا جھومر ، لواحقین کو تنہانہیں چھوڑیں گے : نواب ثناء اللہ زہری

  


پشاور(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ دہشت گردی کی جنگ کے شہیداورغازی ہمارافخراورماتھے کا جھورمر ہیں، ہم شہیدوں کے وارث ہیں اوران کے لواحقین کو ہرگزتنہانہیں چھوڑیں گے ، ہم سب نے ملکر پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرناہے شہیدوں کے لواحقین کے عزم وحوصلے دیکھ کر سرفخر سے بلندہوجاتاہے ، ایسی پرُعزم اوربلند حوصلہ قوم کو دہشت گردشکست نہیں دے سکتے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے شہید ایس ایس پی ساجد خان مہمند کے صاحبزادوں اورعزیزواقارب سے تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزرأ عبدالرحیم زیارتوال،حاجی محمدخان لہڑی اوررکن صوبائی اسمبلی میرعاصم کردگیلو بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر شہید کے بڑے صاحبزادے جاوید مہمند کو حکومت بلوچستان کی جانب سے امدادی رقم کا چیک بھی دیاجس میں90لاکھ روپے کمپنسیشن اور50لاکھ روپے رہائشی پلاٹ کیلئے تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان  نے کہاکہ عوام ،سیکیورٹی فورسز اورحکومت نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرکے اپنے ملک کوپُرامن بناناہے تاکہ ہم آئندہ نسلوں کو امن واستحکام دے سکیں۔ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری   نے کہاکہ ساجد خان مہمندایک نڈراورجرأت مند پولیس افسر تھے جنہوں نے ملک وقوم کیلئے جان کانذرانہ پیش کیا،ساجد خان مہمند  اور مبارک شاہ سمیت دیگر تمام شہیدپولیس افسران اوراہلکاران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی اوردہشت گردوں کاآخری حد تک پیچھاکرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا ۔وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری  نے شہید ساجد خان مہمند کے صاحبزادے کو نوکری دینے کااعلان بھی کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شہید کے صاحبزادوں اورعزیزواقارب نے اپنے والد کی شہادت پرفخرکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان کے والد نے ملک وقوم کیلئے قربانی دی اورہم بھی ملک کی خاطرمزیدقربانیاں دینے سے گریزنہیں کریں گے۔انہوں نے میت کو بذریعہ سڑک پشاورلانے کے حوالے سے بعض سیاسی لوگوں کی جانب سے کئے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ان کے والد کی شہادت پرسیاست نہ کی جائے ، انہیں حکومت بلوچستان سے کوئی گلہ نہیں بلکہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان اورصوبائی حکومت کے شکرگزارہیں کہ انہو ں نے ان کے شہید کے جسد خاکی کوعزت واحترام کے ساتھ پشاوربھجوایااورہرطرح کاتعاون کیاجبکہ وزیراعلیٰ خود ان کے گھرآکران کے غم میں شریک ہوئے  ہیں۔

مزید : قومی


loading...