ماں کی ڈانٹ، نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی

ماں کی ڈانٹ، نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی
ماں کی ڈانٹ، نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی

  

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے رہائشی 25سالہ نوجوان محمد سجاد کو ماں نے معمولی بات پر ڈانٹا جس سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خود کشی کی کوشش کی ۔ محمد سجاد نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، ریسیکو حکام کی جانب سے نوجوان کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا مگر برن یونٹ نہ ہونے کے باعث متاثرہ نوجوان کے علاج میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دہشت گردی کی جنگ کے شہیداورغازی ہمارافخراورماتھے کا جھومر ، لواحقین کو تنہانہیں چھوڑیں گے : نواب ثناء اللہ زہری

مزید :

ڈیرہ غازی خان -