انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی، گوجرانوالہ سے2دہشت گرد گرفتار

انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی، گوجرانوالہ سے2دہشت گرد گرفتار
انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی، گوجرانوالہ سے2دہشت گرد گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے2دہشت گرد گرفتار کر لیے جن کے قبضے سے  845گرام بارود اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔

کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کاحملہ، 4 پولیس اہلکار شہید جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں شیخوپورہ موڑجی ٹی روڈ پرکاروائی کرتے ہوئے 2دہشت گرد وں کو گرفتار کیا ہے،گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سفیان اورظہیر الدین کے نام سے ہوئی ۔ملزمان کے قبضے سے 845گرام باروداور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے،سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے حساس مقامات کو نشانہ بنا نے کی منصوبہ کر رکھی تھی،اور ان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

مزید :

گوجرانوالہ -