ن لیگ ’’گارڈ فادر ‘‘بچانا چاہتی ہے،ایسی قوموں نے ترقی کی جہاں قانون کی بالادستی تھی :عمران خان

ن لیگ ’’گارڈ فادر ‘‘بچانا چاہتی ہے،ایسی قوموں نے ترقی کی جہاں قانون کی ...
ن لیگ ’’گارڈ فادر ‘‘بچانا چاہتی ہے،ایسی قوموں نے ترقی کی جہاں قانون کی بالادستی تھی :عمران خان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف  کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مہذب معاشروں میں انصاف اور قانون کی بالادستی ہوتی ہے،دنیا میں ایسی قوموں نے ترقی کی جہاں قانون کی بالادستی تھی،25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا،اگر ہمیں موقع ملا تو قانون کی بالادستی قائم کرینگے،کرپشن کو ختم ، نیب کو مضبوط اور منی لانڈرنگ کو روکیں گے،بھٹو، زرداری، شریف سمیت چند خاندانوں نے جمہوریت پر قبضہ جما رکھا ہے،فیک منڈیلا پاکستان آنے کی کوشش کر رہا ہے،ملک کا300ارب روپےلوٹ کرباہرلےجاؤاورنیلسن منڈیلابن کرواپس آجاؤ,حیرانی ہو رہی ہے کس قسم کے لوگ ان کو ائیر پورٹ لینے جائیں گے؟الیکشن میں کامیابی کی صورت میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے.

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے لاہور میں این اے 131 کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہقوم خواب دیکھناسیکھےگی تواس کی تعبیرکےلیےجدوجہدکرےگی,نبی ﷺ نےانسانوں کوانصاف کانظام فراہم کیا، 65 سال کی زندگی میں عجیب عجیب چزیں دیکھی ہیں،ساری زندگی وہ کیا جو لوگ کہتے رہے کہ ناممکن کام ہے،ہماری جنگ منی لانڈر اور چوروں کے خلاف ہے،پاکستان کا چھوٹا سا امیر طبقے ہے جس کا پیسہ، جائیدادیں، عیدیں اور چھٹیاں باہر ہوتی ہیں،ن لیگ کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لوگوں کی پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے،ہم سے پوچھو دھرنے میں ہمارے لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں کیسے ڈالا گیا؟ہم نے شفاف انتخابات کے لیے دھرنے دئیے ،حیرت ہے آج ن لیگ والے کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہو رہی ہے،ن لیگ کے لیے دھاندلی وہ ہے جس میں مرضی کا ایمپائر نہ ملے،ن لیگ والو زرا اپوزیشن کر کے دکھاؤ  چینلج کرتا ہوں تم ایسی اپوزیشن نہیں کر سکتے،ہم نے ملک کے لیے دھرنا دیا اور تم گارڈ فادر کو بچانے کے لیے نکل رہے ہو،انتظار ہے شہباز شریف نکلے، کہیں شہبازشریف خود ہی گرفتاری نہ دے دے،کیالیگی کارکن قوم کاپیسہ چوری کرنےوالےکااستقبال کریں گے؟۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف، تعلیم اور صحت صرف پیسے سے ملتے ہیں،25 جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا،پاکستان کا اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا،اگر 25 جولائی کو موقع ملا تو قانون کی بالادستی قائم کرینگے،غریبوں کو بہترین علاج اور تعلیم دینگے،50 لاکھ سستے گھر بنانے کے پروگرام سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے،پاکستان کو فلاحی ریاست بناؤں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہپاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں،پاکستان میں ہر سال 4 سیاحت کے نئے مقام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں لوگ سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں لیکن پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں لوگ سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں،پاکستان کے عوام ٹیکس اس لیے نہیں دیتے کیونکہ ان کا پیسہ چوری ہو جاتا ہے,حکومت میں آکرمنی لانڈرنگ کاخاتمہ کریں گے،اقتدارمیں آکرجوانوں کوروزگاردیں گے،سرکاری سکولوں کامعیارتعلیم بلندکریں گے،ایسا نظام لائیں گے جس میں نوجوان خود کاروبار کرے،چین نے اپنے غریب طبقے کو امیر بنانے کے لیے محنت کی،ہم نےسب سےپہلےاپنےکمزورطبقےکواٹھاناہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...