میں غلط کام۔۔۔۔۔“ 98سالہ سابق وزیر اعلیٰ نے طویل العمری میں اچھی صحت کا نسخہ بتا دیا

میں غلط کام۔۔۔۔۔“ 98سالہ سابق وزیر اعلیٰ نے طویل العمری میں اچھی صحت کا نسخہ ...
میں غلط کام۔۔۔۔۔“ 98سالہ سابق وزیر اعلیٰ نے طویل العمری میں اچھی صحت کا نسخہ بتا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے 98سالہ سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ غلط کام نہ کرنا ، کم کھانا اور ورزش اس عمر میں بھی میری اچھی صحت کا راز ہیں،الیکشن کو آسان نہیں سمجھنا چاہئے ، ہم کو عوام پر اعتماد ہے کہ وہ بہترین فیصلہ کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہاہے کہ الیکشن کو آسان نہیں سمجھنا چاہئے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ عوام کویاد ہیں۔ ہم نے سندھ میں شہید بھٹو سے لیکر آج تک عوام کی خدمت کی ہے ۔ سندھ میں صحت اور تعلیم کے میدان میں ہم نے کافی کام کیا ہے ۔ صاف پانی کسی حد تک میسر ہے اور نہیں بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی اے کی ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے،حساب کتاب ہونا چاہئے ۔ حساب ہم بھی دیں گے اور دوسرے بھی دیں اور جو ہم سے حساب لینے والے ہیں خود بھی حساب دیں۔ ہمارا حساب کرنے والے ہمارے عوام ہیں۔ ہم نے عوام کی خدمت کی ہے اور ہم کوعوام پر اعتماد ہے کہ وہ بہترین فیصلہ کریں گے ۔میری اچھی صحت کاراز اللہ کی مہربانی ہے اورا س کے ساتھ میں کھانے پینے میں احتیاط کرتا ہوں، زیادہ نہیں کھاتا ، ورزش کرتا ہوں اور کوئی غلط کام نہیں کرتا ۔

مزید : تعلیم و صحت