”زمبابوے کیخلاف میچوں میں اس نمبر پر بیٹنگ کروں گا“ کپتان سرفراز احمد کے اعلان نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

”زمبابوے کیخلاف میچوں میں اس نمبر پر بیٹنگ کروں گا“ کپتان سرفراز احمد کے ...
”زمبابوے کیخلاف میچوں میں اس نمبر پر بیٹنگ کروں گا“ کپتان سرفراز احمد کے اعلان نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر لندن میں گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی 

سرفراز احمد کی جانب سے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے حوالے سے بہت کچھ کہا جا چکا ہے تاہم ٹی 20 سہ ملکی سیریز میں عمدہ کارکردگی اور پانچ میچوں میں 100 سکور بنانے کے باوجود سرفراز احمد نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ”میں ٹی 20 میچوں میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں لیکن ون ڈے میچوں میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔ دونوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے ایشیاءکپ کی تیاری کریں۔ ہم اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں گے کیونکہ زمبابوین ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔“

مزید : کھیل