چاروں نگرا ن وزرائے اعلیٰ کو خط، سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا :ترجمان الیکشن کمیشن

چاروں نگرا ن وزرائے اعلیٰ کو خط، سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا ...
چاروں نگرا ن وزرائے اعلیٰ کو خط، سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا :ترجمان الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان الیکشن کمیشن الطاف احمد نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس پر سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیا گیا ہے اور اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے چاروں نگران وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا گیا ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف احمد نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس پر سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیا گیا ہے اورچیف الیکشن کمشنر نے چاروں نگران وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی ضابطہ اخلاق کے اندر کی جانیوالی سرگرمیوں میں رخنہ نہ ڈالا جائے ،الیکشن کمیشن ایک قانونی ادارہ ہے ۔ن لیگ کی جانب سے اگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی جارہی تو اس حوالے سے نگران حکومت کو خط کے ذریعے بتا دیا گیا ہے ۔گرفتار کئے جانے والے سیاسی کارکنوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ پر جاکر نوا ز شریف کا استقبال کرنے میں اگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی تو پھر سیاسی کارکنوں کو استقبال کیلئے جانے کی اجازت ملنی چاہئے ۔

مزید : الیکشن