نوٹس لینا حکومت کا کام ، تحریک انصاف کے کارکن (ن) لیگ کے احتجاج میں مداخلت نہیں کریں گے :نعیم الحق

نوٹس لینا حکومت کا کام ، تحریک انصاف کے کارکن (ن) لیگ کے احتجاج میں مداخلت ...
نوٹس لینا حکومت کا کام ، تحریک انصاف کے کارکن (ن) لیگ کے احتجاج میں مداخلت نہیں کریں گے :نعیم الحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لا ئن)مسلم لیگ ن کے احتجاج پر نوٹس لینا حکومت کا کام ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائیگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے زیادہ لوگ شائد نہ آئیں ۔ اس حوالے سے ہمارے کارکن اور رہنما لاتعلقی کا اظہار کریں گے ۔ نواز شریف کو قانون کا احترام کرتے ہوئے اپنے آپ کو گرفتاری کیلئے پیش کردینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں انتشار پیدا ہو چکا ہے ۔ لاہور میں ہماری پارٹی کی بہت منظم تنظیم ہے لیکن مسلم لیگ ن جو بھی احتجاج کرتی ہے کرے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے ۔ اس پر ایکشن لینا حکومت کا کام ہے ۔ پشاور میں جلسے کے حوالے سے نعیم الحق نے کہا کہ اے این پی کے جلسہ میں خود کش دھماکہ کے نتیجے میں شہادتوں کی وجہ سے ہم نے پشاور کا جلسہ منسوخ کردیا ہے ۔

مزید : قومی