”جنید صفدر کو دیکھتے ہی مظاہرین نے یہ گالی دی اور۔۔۔“ جنید صفدر کو مظاہرین نے کیا گالی دی جس پر وہ غصے میں آ گئے؟ مریم نواز شریف نے بتا دیا، جان کر آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

”جنید صفدر کو دیکھتے ہی مظاہرین نے یہ گالی دی اور۔۔۔“ جنید صفدر کو مظاہرین ...
”جنید صفدر کو دیکھتے ہی مظاہرین نے یہ گالی دی اور۔۔۔“ جنید صفدر کو مظاہرین نے کیا گالی دی جس پر وہ غصے میں آ گئے؟ مریم نواز شریف نے بتا دیا، جان کر آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹروپولیٹن پولیس نے ایوین فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر کھڑے پاکستانی کیساتھ جھگڑا کرنے پر مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر، ان کے دوست اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر ، ان کا دوست اور حسین نواز کا بیٹا ذکریا لندن میں گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی 

پولیس نے ایک شخص کو مکا مارنے کے جرم میں تینوں کو گرفتار کر کے چیئرنگ کراس پولیس سٹیشن منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور الزام ثابت ہونے پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا مگر اس پاکستانی نے ایسی کیا بات کہہ دی تھی کہ تینوں مشتعل ہو گئے؟ مریم نواز شریف نے بالآخر بتا دیا ہے۔

مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”لندن فلیٹ کے باہر کھڑے پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید صفدر کو دیکھتے تو اسے گالی دیتے۔ جنید کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو ایسے ہی ردعمل کا مظاہرہ کرتا۔“

مریم نواز شریف نے تو اس گالی کے بارے میں بھی بتایا ہے جو جنید صفدر کو دیکھ کر نکالی جاتی تھی مگر صحافتی اقدار کے پیش نظر خبر میں اس کا ذکر نہیں کیا جا سکتا البتہ مریم نواز شریف کی ٹویٹ میں تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور