25جولائی کو عوام کو شیر پر مہر لگانے کر خلائی مخلوق کو ناکام بنائیں گے : افتخار حسن شاہ

25جولائی کو عوام کو شیر پر مہر لگانے کر خلائی مخلوق کو ناکام بنائیں گے : افتخار ...

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار این اے75صاحبزادہ سید افتخار الحسن شاہ ،پی پی42میاں ذیشان رفیق ،ظفر ڈار اور جاوید بٹ نے حاجی عظیم بٹ کے ڈیرہ پر ورکرکنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مسلم لیگی ورکرز اپنے اختلافات کوبھلا کر ایک ہو گئے ہیں ڈسکہ کی مسلم لیگ متحد ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ن لیگ کی جیت انشاء اللہ اب یقینی ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو کامیاب کرائیں تا کہ ملک کو اندھیرے اور بدامنی سے نکال جائے ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی یا کسی اور جماعت سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے اسے 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ہی ناکام کیا جا سکتا ہے ہمیں سیاست میں وعدوں نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں شہر اور گردو نواح میں سوئی گیس پائپ بچھانا ،پختہ سڑکیں بنانا،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ،میٹرو ،اورنج لائن ٹرین اور دیگر سہولیات مہیا کرنا ن لیگ کے کارناموں میں سے ہے کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو ووٹ دے کر میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور 13جولائی کو قافلے کی صورت میں اپنے قائد میاں نواز شریف کے استقبال کے لیئے لاہور نکلواور کسی کا انتظار کیئے بغیرپرامن طورپر لاہور پہنچوثابت کردو کہ میاں نواز شریف بے قصور ہے پورا ملک میا ں نواز شریف کے ساتھ ہے ورکر کنونشن میں قاضی شبیر ،ملک جمیل اختر ،پرویز عالم بٹ،میاں سعید صراف،غلام ربانی چیمہ ،سید داؤد بخاری ،نعیم بٹ ،عتیق الرحمان ،الطاف صدیقی ،ظہیر احمدکے علاوہ مسلم لیگ ن کی تحصیل و سٹی،یوتھ ونگ تحصیل و سٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔

مزید : علاقائی