عوام خوشحال پاکستا ن کیلئے بلے پرمہر لگائیں ،میا ں طارق محمود

عوام خوشحال پاکستا ن کیلئے بلے پرمہر لگائیں ،میا ں طارق محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) 25جولائی کوتحریک انصاف کی کامیابی کاسورج طلوع اورملک لوٹنے والوں کاغروب ہوگا،لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کااب ٹھکانہ صرف جیل ہے ،ان خیالات کااظہارامیدواراین اے 80میاں طارق محموداورراہنماراہنماتحریک انصاف چوہدری ناصرمحمودچیمہ نے حاجی محمدسروروڑائچ کی زیرسرپرستی منعقدہ مرکزی دفترکے افتتاح کے موقع پرکیاانہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران خان نے 22سال جدوجہدکرکے کرپٹ خاندان کوبے نقاب کیااورجیل کی سلاخوں تک پہنچادیاہے اسکی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی کہ جنہوں نے ملک لوٹ کربیرون ملک اثاثے بنائے عوام کومقروض کیاجسکی وجہ سے عوام سکھ کاسانس نہیں لے رہی ڈالرکی قیمت میں اضافہ پاکستان روپے کی گرتی ہوئی قدرسے مہنگائی کاطوفان برپاہے تحریک انصاف اقتدارمیںآکران سے پائی پائی کاحساب لے گی اورلوٹی ہوئی رقم واپس لائے گی تب جاکرملک خوشحال ہوگااس کیلئے 25جولائی کوبلے کے نشان پرمہرثبت کرکے تحریک انصاف کوکامیاب بنائیں اورچیئرمین عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اس موقع پرکثیرتعدادمیں کارکنان وعلاقہ معززین موجودتھے ۔

مزید :

علاقائی -