شریف برادران نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا،سعید بھٹی

شریف برادران نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا،سعید بھٹی

شیخوپورہ ( بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف جاپان کے مرکزی صدر احمد سعید بھٹی نے کہا ہے کہ سابق حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں رہا عوام مہنگائی کی چکی میں اس طرح پسے رہے ہیں کہ انہیں سالوں ہوش نہیں آ ئے گا تحریک انصاف نے ایوان کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج سے حکمرانوں کے ظلم کو روکے رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا احمد سعید بھٹی نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے عوام پر جتنے ظلم ڈھائے اس کی مثال نہیں ملتی۔ میاں نواز شریف اقتدار سے رخصت ہونے کی سزا غریب عوام کو دے رہا ہے اور بیان جاری کر دیتا ہے کہ جب تک میں تھا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میاں نواز شریف بھی جانتے ہیں کہ لیگی حکومتی سیٹ اپ ملک چلانے کے لائق نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور ن لیگیوں کے ڈھکوسلوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ن لیگ کی زیادتیاں زیادہ دیر چلنے والی نہیں۔ تحریک انصاف عوام کو انصاف دلانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے کیوں کہ ابھی کرپشن کے اور بت گرنے باقی ہیں۔ یہ بت گریں گے تو ملک ترقی کرے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ آئیندہ الیکشن میں تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنائے گی اور ملک درست سمت لانے کے لئے بھر پور کردار ادا کرے گی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...