گجرات،ڈاکٹرطارق سلیم کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری

گجرات،ڈاکٹرطارق سلیم کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری

گجرات(بیورورپورٹ)ایم ایم اے کے امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی31گجرات شہرڈاکٹرطارق سلیم کی انتخابی مہم شہرکے مختلف علاقوں میں زوروشور سے جاری ہے انہوں نے شادیوال روڈ اخترشاہ کالونی چاہ ترہنگ روڈ کالو پورہ ،بانٹھ روڈ اندرون شہر نئی آبادی سروس موڑ سرگودھاروڈپرکارنرمیٹنگز اورعوامی اکٹھ سے خطاب کیا شادیوال روڈ پرانتخابی دفتراورمحلہ حیات النبی میں معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں،ڈاکٹرطارق سلیم اورانکے حامیوں کی ٹیمیں تسلسل کے ساتھ ڈور ٹو ڈورمنشور تقسیم کرنے میں مشغول ہیں ڈاکٹرطارق سلیم نے انتخابی مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوانوں کے مسائل اورشہریوں کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کاسبب موجودہ ماضی کے منتخب حکمران اورنمائندے ہیں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے گجرات میں لانے کے دعویدار اب معافیاں مانگتے اورمنہ چھپاتے پھررہے ہیں تبدیلی کے دعویداروں کے رویے اورلہجوں کی رعونت سے گجرات کے شہری مستقبل کے منظرنامے کو موجودہ حالات سے بھی بدترمحسوس کررہے ہیں گجرات شہرمیں حقیقی تبدیلی اورخدمت خلق کاپس منظرامانت دیانت اوررشرافت کی سیاست ہمارا طرہ امتیاز ہے اورہماری سیاست زندگی کھلی کتاب ہے یہ کتاب علم تعمیروترقی کانشان ہے علمائے کرام نوجوان شہری ماؤں بہنوں بیٹیوں سے گزارش ہے کہ وہ شہرمیں حقیقی تبدیلی کیلئے کتاب پرمہرلگاکرعوامی قیادت کوکامیاب کرائیں اس موقع پرراجہ ساجد شریف،حاجی اسلم جاوید قاسم آباد،اکرام الحق بھٹہ،طارق محمود،شعیب گجر،حسن مختار ودیگربھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی