متحدہ مجلس عمل اوکاڑہ کا ن لیگ کے امیدواروں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

متحدہ مجلس عمل اوکاڑہ کا ن لیگ کے امیدواروں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ (بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر) متحدہ مجلس عمل اوکاڑہ کے ضلعی صدر و امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں متحدہ میں شامل تمام دینی جماعتوں نے الیکشن 2018میں اوکاڑہ کے حلقہ 142اور پی پی 189میں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈرز چوہدری ریاض الحق اور چوہدری منیب الحق چوہدری کی مکمل غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا متحدہ مجلس عمل کی جانب سے مقامی نجی میرج ہال میں منعقدہ تقریب کے دوران ایم ایم اے اوکاڑہ کے صدر چوہدری رضوان نے دینی جماعتوں کے سربراہان آغا سید فخر عباس ،حافظ عبدالسمیع ،حبیب اللہ چوراہی اور سید احتشام گیلانی ،جنید قریشی کے ہمراہ مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں ایم ایم اے میں شامل تمام دینی جماتیں متفقہ طور پر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں چوہدری ریاض الحق اور چوہدری منیب الحق کی مکمل سپورٹ کریں گے اور ان کی کامیابی یقینی بنائیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری ریاض الحق اور چوہدری منیب الحق نے ایم ایم اے کے اراکین کا شکری ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت سے اوکاڑہ میں مسلم لیگ(ن) مضبوط ترین جماعت بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ جیت کر ان کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا ختم نبوت کے معاملات میں ایم ایم اے کی مشاورت سے آواز بلند کی جائے گی اس موقع پر ایم ایم اے کے صدر چوہدری رضوان نے کہا کہ ہماری حمایت غیر مشروط ہے انشاللہ 25جولائی کو فتح مسلم لیگ(ن) کی ہو گی۔

Back

مزید :

علاقائی -