گلی گلی وزیر اعظم عمران خان کانعرہ گونج رہاہے،علی اشرف مغل

گلی گلی وزیر اعظم عمران خان کانعرہ گونج رہاہے،علی اشرف مغل

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) 25 جولائی کا دن مسلم لیگ (ن) کا اصل یوم حساب ہوگا عوام انہیں بری طرح مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت پر اظہار اعتماد کریں گے عوام میاں برادران کی مفاد پرست پالیسیوں سے متنفر ہوچکے ہیں اور اپنا نجات دہندہ عمران خان کو سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے 82 بیرسٹر علی اشرف مغل ، امیدوار پی پی 56 چودھری طارق گجر نے گزشتہ روز قذافی روڈ رحمن پورہ میں پی ٹی آئی راہنما چوہدری مبشر جٹ کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے حاجی ریاض جٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ علی اشرف مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کو جان چکے ہیں ہر گلی محلے سے عمران وزیراعظم کے نعرے گونج رہے ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔ چودھری طارق گجر نے کہا کہ ملک کا ہر فرد باری سسٹم کے خاتمہ کیلئے 25 جولائی کا بے چینی سے منتظر ہے پی ٹی آئی کی جیت کا سن کر مخالفین ہواس باختہ ہوچکے ہیں اب صرف 25 جولائی کو ووٹوں کی گنتی باقی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...