25 جولائی مسلم لیگ (ن) کی فتح کا دن ہوگا،طاہر اقبال

25 جولائی مسلم لیگ (ن) کی فتح کا دن ہوگا،طاہر اقبال

شرقپور شریف (نامہ نگار ) 25 جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور ہم حالت میں اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار حلقہ این۔اے120 کے کوارڈینیٹر رانا طاہر اقبال ،میاں عدیل احمد شرقپوری نے بھوئیوال ،ڈھانہ ، شرقپور میں کارنرمیٹنگ اور مسلم لیگ ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاضی احتشام عارف ، قاضی عتیق عبداللہ ،حاجی صداقت ، چوہدری اختر حسین چٹھہ ، چوہدری اعجاز حسین چٹھہ ، راشد محمود سیان ،اصغر علی کھوکھر بھی موجود تھے ۔ ڈھانہ گاؤں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا طاہر اقبال اور میاں عدیل احمد شرقپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے جس کی وجہ سے مخالفین پریشانی میں مبتلا ہیں اور منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور جھوٹی افواہیں چھوڑی جا رہی ہے لیکن عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور حلقہ این۔اے120 سے رانا تنویر حسین اور حلقہ پی پی 139 صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...