سوہدرہ،سلطان محمود کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کا حمایت کا علان

سوہدرہ،سلطان محمود کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کا حمایت کا علان

سوہدرہ (نامہ نگار) کرپشن جیسے ناسور کو ختم کرنے کے لئے تحریک انصاف عملی طور پر میدان میں اتری ہے۔ اس ناسور کا خاتمہ کرنے کے لئے عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کا ساتھ دیں اور انکو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔ پی ٹی آئی ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے تمام تر جدو جہد کر رہی ہے کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں انکی سیاست کا سورج غروب ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری حاجی سلطان محمود ٹیپو نے سابق کونسلر و مسلم لیگ ن کے رہنما توقیر عرف مانگا نے تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 79چوہدری محمد احمد چٹھہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اور اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک انساف کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔اور اس الیکشن میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اور عمران خاں ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...