گگومنڈی، بوریوالہ میں ناکام جلسہ نے پی ٹی آ ئی کی مقبولیت کا پول کھول دیا

گگومنڈی، بوریوالہ میں ناکام جلسہ نے پی ٹی آ ئی کی مقبولیت کا پول کھول دیا

گگو منڈی (نامہ نگار)بورے والا میں P.T.Iکے ناکام جلسہ نے NA.162اور NA.163میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا پول کھول دیا ۔امیدواروں کی پوزیشن کمزور ہونے کا امکان ۔شہریوں کی رائے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا بورے والا کالج گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ حاضری کے اعتبار سے اس گراؤنڈ میں ہونے والے ماضی کے جلسوں کے مقابلہ میں انتہائی مایوس کن رہا جس سے عمران خان کے علاوہ P.T.Iجنوبی پنجاب کے صدر نواب اسحاق خان خاکوانی امیدوارNA.163نے بھی خطاب کیا جلسہ کے انعقاد سے قبل اس کی خوب تشہیر کی گئی لیکن جلسہ گاہ نہ بھر سکی ۔عینی شاہدین کے مطابق جلسہ گاہ میں تین ہزار کرسیاں لگائی گئیں تھیں اور شرکاء کی تعداد 5ہزار سے زائد نہ تھی جبکہ صرف 30سے 35خواتین نے شرکت کی اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ شائد میں وقت سے پہلے جلسہ گاہ آ گیا ہوں ابھی بورے والہ کی عوام آ رہی ہے جبکہ میں مقررہ وقت پر پہنچ گیا ہوں عمران خان مایوسی کے عالم میں اپنا خطاب جلدی ختم کر کے روانہ ہو گئے ۔ماضی میں اس گراؤنڈ میں وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو ،میاں نواز شریف اور تقریبا 4ماہ قبل ہونے والے میاں شہباز شریف کے جلسوں کا عشر عشیر بھی نہ تھا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...