پاکستان سٹاک مارکیٹ ، بہتری کا سفر جاری انڈیکس میں مزید 288پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، بہتری کا سفر جاری انڈیکس میں مزید 288پوائنٹس کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی زبردست اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن ابتدائی اوقات میں مندی رجحان کے نتیجے میں سستے ہونے والے شیئرز کی بعد میں خریداری بڑھنے سے مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 288.36پوائنٹس کے اضافے سے 39875.12 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے سبب 57.35فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 23 ارب 41کروڑ35لاکھ روپے کا اضافہ ہوالیکن حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں صرف 10 کروڑ 88 لاکھ 97ہزار شیئرز تک محدود رہیں ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور سیاسی لحاظ سے غیر یقینی صورتحال،غیر ملکی سرمائے کی انخلاء اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملکی معیشت تجارتی خسارے کے باعث مشکلات سے دوچار ہونے کی رپورٹ کی اجراء کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپنایا اور حصص کی فروخت کو ترجیح دی۔
جس کے نتیجے میں ابتدائی اوقات میں مندی کے اثرات چھائے رہے جس سے350پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 39236.73پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کی قیمتیں نچلی اور پرکشش سطح پر آنے سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی اور حصص کی خریداری شروع ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ منفی زون سے نکل آیا اورایک موقع پر انڈیکس39916پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن 40ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب ایک بار پھر منافع نکالنے کی عرض سے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث مزکورہ بلند سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب رہی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس288.36پوائنٹس کے اضافے سے39875.12پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس165.06پوائنٹس کے اضافے سے19658.57پوائنٹس ،کے ایم آئی30انڈیکس 492.99پوائنٹس کے اضافے سے 67381پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس84.03پوائنٹس اضافے سے29050.88پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں191کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ اسکے مقابلے میں125کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور17میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں23ارب41کروڑ35لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت82کھرب3ارب80کروڑ41لاکھ روپے سے بڑھ کر82کھرب27ارب21کروڑ76لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیا ں صرف10کروڑ88لاکھ97ہزار شیئرز تک محدود رہیں جب کہ اس کے مقابلے میں بدھ کو 12کروڑ84لاکھ 25ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی تھی اس لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں ایک کروڑ95لاکھ28ہزار شیئرز کم رہا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آج ( جمعہ ) کو سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کے تناظر میں سرمایہ کار وں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری سے گریز کریں گے جس کے نتیجے میں منفی اثرات غالب رہنے کا خدشہ ہے ۔

مزید :

کامرس -