گوجرانوالہ ،سنی تحریک کا نثارا قبال بٹر کی حمایت کا اعلان

گوجرانوالہ ،سنی تحریک کا نثارا قبال بٹر کی حمایت کا اعلان

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) سنی تحریک نے پی پی حلقہ 59میں آزاد امیدوارحاجی نثارا قبال بٹر کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔عوام کے بنیادی شہری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ایک بار پھر موقع نہیں دیں گے ۔ نوازشریف کوئی محاذ فتح کرنے نہیں آر ہے مجرم ہیں جیل ہی انکا مقدر ہے ۔عدالتوں کو حراساں کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کر سکتی ۔ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے ڈویژنل صدر حافظ محمد طاہررضا قادری نے گزشتہ رات حلقہ پی پی59میں آزاد امیدوار حاجی نثار اقبال بٹر ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کیا ۔جبکہ اس موقع پر حاجی نثار اقبال بٹر ایڈووکیٹ،ضلعی صدر ڈاکٹر حبیب ا لرحمن ،سید عرفان شاہ مجددی ،محمد تنویر احمد ،مو لانا محمد جاوید قادری ،محمد آصف مغل ،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ودیگر نے کہا کہ آمریت نماء جمہوریت غیر جمہوری لوگوں کو عوام مسترد کر دیں گے25جولائی کو صرف عوام دوست امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔حاجی نثار اقبال بٹر ایڈووکیٹ سے قدم بقدم ملا کر چلیں گے ،ختم نبوت عقیدہ سے غدار کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے ،نوازاور زرداری قومی دولت کو لوٹنے والے دو گروہ ہیں عوام ایسے لٹیروں ڈاکووں کو منتخب نہیں کریں گے ۔حافظ محمد طاہررضا قادری نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی واپسی پر پنجاب لاہور میں حالات خراب ہوئے انتخابات کو ملتوی کروانے کی سازش کی گئی تو تمام ذمہ داری میاں محمد شہباز شریف اور ان کی جماعت ہو گی ۔کسی غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کی جا سکتی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...