علی پور چٹھہ،سلمان صدیق چٹھہ کی جانب سے نئے دفاتر کاافتتاح

علی پور چٹھہ،سلمان صدیق چٹھہ کی جانب سے نئے دفاتر کاافتتاح

علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان) صدر یوتھ ونگ پی ٹی آئی ضلع گوجرانوالہ سلمان صدیق چٹھہ کا ضلع بھر اور علی پور چٹھہ سٹی کا ہنگامی دورہ۔ یوتھ ونگ کے دفاتر کامعائنہ ۔مختلف علاقوں میں نئے دفاتر کاافتتاح ۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ ہراول دستے کاکردار ادا کرتے ہوئے 25 جو لا ئی کوفتح کاجشن منائے گی۔ قائد عمران خاں کے وژن کوکامیاب کریں گے۔ پی ٹی آئی ضلعی صدر امیدوار این اے79،پی پی 52کی کامیابی ناگریز ہوگئی۔علی پور چٹھہ میں وارڈز صدر ،سیکٹریز کے اجلاس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گوجرانوالہ کے صدر سلمان صدیق چٹھہ نے بزرگ سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ ،امیدوار این اے 79،پی پی52چوہدری محمد احمد چٹھہ کی ہدائیت پر ضلع بھر کے یوتھ دفاتر کا دورہ کیا اور عہدیداران کو آنے والی الیکشن کے بارے خصوصی ہدایات جاری کیں۔بعدازاں انہوں نے سٹی علی پور چٹھہ کاہنگامی دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں قائم دفاتر کاوزٹ کیا۔مقامی ممتاز راہنما پی ٹی آئی عمران ظفر چٹھہ کی رہائش گاہ پر سٹی وارڈز صدر ،جنرل سیکٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی قائدعمران خاں کے وژن کے مطابق اور ضلعی صدر پی ٹی آئی امیدوار این اے 79پی پی52چوہدری محمد احمد چٹھہ کے پیغامات پڑھ کرسنائے ۔سلمان صدیق چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ونگ ہر اول دستے کاکردار ادا کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی دلجمی اور محنت لگن سے ادا کرے ۔یوتھ ونگ کے وارڈز عہدیداران اپنے اپنے وارڈز سے ووٹر ز حضرات کو پولنگ اسٹیشن لے جانے کیلئے سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی برسراقتدار آکر ملک سے بیروزگاری ،دہشتگردی ،پولیس گردی، لاقانونیت کاخاتمہ کرکے عوام الناس کو صحت تعلیم ،روزگاراور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلعی صدر یوتھ ونگ سلمان صدیق چٹھہ پارٹی قیادت کی ہدائیت پر ضلع بھر میں دن رات اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں کلین سویپ کرکے 25جولائی کی شام فتح کا جشن منایا جائے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...