علی پور چھٹہ ، پی ٹی آئی امید وار کی دیہات میں کامیاب انتخابی مہم

علی پور چھٹہ ، پی ٹی آئی امید وار کی دیہات میں کامیاب انتخابی مہم

علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان) ممتازپی ٹی آئی راہنما رائے محمد اشفاق کھرل کی حلقہ این اے 79میں شامل ہونے والی اڑھائی یونین کونسلوں کے دیہات میں کامیاب انتخابی مہم ۔ نواحی علاقوں اولکھ، نائی والا، نوئیں والا، کوٹ مہر علی،وزیرکے چٹھہ، بچہ چٹھہ ،علی داکوٹ، کی قیادت کی۔چوہدری حامد ناصر چٹھہ،امیدواراین اے79،پی پی 52ضلعی راہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد احمد چٹھہ کا خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں کوٹ مہر علی کے ممتاز سیاسی سماجی عوامی راہنما رائے محمد اشفاق کھرل نے موجودہ انتخابی حلقے میں شامل اڑھائی یونین کونسلوں کے بڑے دیہات میں بزرگ سیاستدان چوہدری حامد ناصر چٹھہ، چوہدری محمد احمد چٹھہ امیدوار این اے79،پی پی 52کی ہدائیت پر بھرپور مہم چلائی۔جس کے تحت کوٹ مہر علی ،بچہ چٹھہ میں عظیم الشان انتخابی جلسے منعقد کئے۔ جس میں علاقے کے عوام نے پی ٹی آئی راہنما چوہدری محمد احمد چٹھہ کی حمائیت کاعلان کیا ان میں بچہ چٹھہ کے ممتاز سیاسی سماجی راہنما حاجی غلام عباس چٹھہ و دیگر شامل تھے۔ بعدازاں نائی والا،علی داکوٹ میں انتخابی جلسوں کانعقاد کیا اور معروف سیاسی شخصیت چوہدری سرفراز احمد چٹھہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی حمائیت کااعلان کیا۔مذکورہ دیہات میں قابل زکر کارہائے نمایاں سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ رائے اشفاق کھرل نے علی پور چٹھہ سٹی میں بھی عمران ظفر چٹھہ راہنما پی ٹی آئی اور سلمان صدیق چٹھہ ضلعی صدریوتھ ونگ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر مختلف وارڈز تنظیموں کے ساتھ مل کر بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی اور مختلف مکاتب ہائے عوام الناس کو پارٹی قائد عمران خاں اور ہر دلعزیز لیڈر چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے وژن کے مطابق بریف کیا۔ یادرہے کہ ممتاز سیاسی سماجی پی ٹی آئی راہنما رائے محمد اشفاق کھرل کی حالیہ خدمات پر چوہدری حامد ناصر چٹھہ، امیدوار ضلعی راہنما محمد احمد چٹھہ نے دلی مسرت اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔رائے محمد اشفاق کھرل نے مختلف موضعات میں عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اﷲ 25جولائی کو جبر ،ظلم ،کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔اور 26جولائی کی صبح کاسورج عدل و انصاف ،حق وصداقت ،نیا پاکستان کا پیغام لے کر طلوع ہوگا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...