ڈناٹا کے بین الاقوامی آپریشنز کے 25 سال مکمل

ڈناٹا کے بین الاقوامی آپریشنز کے 25 سال مکمل

لاہور( پ ر) دنیا کی سب سے بڑی فضائی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ڈناٹا (dnata) بیرون ملک اپنے پہلے آپریشن کی 25 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ پاکستان کے جیریز گروپ اور متحدہ عرب امارات میں قائم ڈناٹا نے جولائی 1993میں اشتراک کیا جس کے تحت جیریز ڈناٹا کراچی ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کی جانے لگیں ۔ وقت گزرنے کے ساتھ آج یہ پاکستان کی سب سے بڑی کارگو اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی بن گئی ہے جو ملک کے سات بڑے ایئرپورٹس میں کام کر رہی ہے۔ ڈناٹا کا پہلا بین الاقوامی مشترکہ منصوبہ جیریز گروپ کے ساتھ قائم ہوا جس سے اسکے بین الاقوامی ایئرپورٹ آپریشنز میں وسعت آگئی۔ آج ڈناٹا عالمی سطح کا ادارہ ہے جو ہوابازی کی صنعت میں شاندار کارکردگی کے ساتھ دنیا کے 84 ممالک میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے اور 300 سے زائد ایئرلائن صارفین کو بہترین خدمات پیش کر رہا ہے۔ ڈناٹا کی قابل انحصار اور معیاری خدمات اور اسکے پیشہ ورانہ کردار کے حامل 41 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل خصوصی ٹیمیں روزانہ 130 ایئرپورٹس پر 8450 ٹن کارگو، 1800 سے زائد پروازوں کی دیکھ بھال اور 2 لاکھ 43 لاکھ سے زائد مسافروں سے تعاون کر رہی ہے ۔

ڈناٹا کے پریذیڈنٹ گیری چیپ مین نے کہا، "ہمیں اپنے پہلے بین الاقوامی مشترکہ منصوبہ کی 25ویں سالگرہ منانے پر فخر ہے۔ پاکستان میں جیریز ڈناٹا کے ساتھ ہمارے آپریشنز وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوتے جارہے ہیں۔"

"پاکستان سے آغاز کے ساتھ ہم نے متحدہ عرب امارت میں قائم آپریشنز سے اپنی مہارت سے کامیابی کے ساتھ فائدہ اٹھایا ۔ ہم اس انڈسٹری میں سب سے بڑی اور بااعتماد مشترکہ ایئر سروسز فراہم کنندہ کے طور پر سامنے آئے جو چھ براعظموں کی مسابقتی مارکیٹوں میں کام کر رہے ہیں ۔ آج تقریبا 70 فیصد ڈناٹا کا ریونیو ہمارے بین الاقوامی آپریشنز سے آتا ہے۔ آگے بڑھنے کے ساتھ ہماری حکمت عملی بدستور انہی اصولوں پر قائم ہے کہ اپنے آپریشنز میں مسلسل اضافہ لاتے ہوئے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لئے مزید اہمیت پیدا کریں جبکہ اسکے ساتھ ڈناٹا کے پورے نیٹ ورک میں انتہائی اعلیٰ معیار کی سیفٹی کے ساتھ بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔"

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...