ایماندار قیادت ملکی ترقی کی اولین شرط ہے،رانارضوان

ایماندار قیادت ملکی ترقی کی اولین شرط ہے،رانارضوان

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)ایماندار قیادت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار پی پی 53رانا رضوان نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ قیادت کا ایماندار ہونا ہی ملک کی ترقی کی اولین شرط ہے، کرپٹ افراد کو عوام الیکشن سے باہر پھینک دینگے،پی پی 53سے آزاد امیدوار رانا رضوان نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت کا صحیح استعمال کر کے نااہل لوگوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے ،اور الیکشن والے دن پریشر ککر پر مہر لگا کر انہیں کامیاب کروائیں،منتخب ہو کر سب سے پہلے علاقہ میں صحت و صفائی اور تعلیم کے منصوبوں پر کام کرنا اولین ترجیح ہو گی، عوام صرف ان نمائندوں کو ووٹ دیں جو کہ ان کی امانتوں کو صحیح جگہ پر استعمال کرسکے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...