چنیوٹ، اتفاق گروپ کا پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

چنیوٹ، اتفاق گروپ کا پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنیوٹ ( نمائندہ خصوصی) اتفاق گروپ نے تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 100سید ذوالفقارعلی شاہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی پی پی94قاضی علی حسن رضا پمی کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا مگوں میرج ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتفاق گروپ چنیوٹ کے سرپرست ملک محمد خالد صدر حافظ محمد بلال، چیئرمین انور علی فاروقی اور مظہر عباس نے سید ذوالفقار علی شاہ امیدوار قومی اسمبلی اور قاضی علی حسن رضا پمی کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق گروپ کے تمام اراکین ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مہم اب زور وشور کے ساتھ شروع کرے گی چنیوٹ ضلع میں سید ذوالفقار علی شاہ اور قاضی علی حسن پمی سے بہتر کوئی قیادت نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں چنیوٹ ضلع کے منتخب سابقہ نمائندوں نے شہر کی بہتر ی کیلئے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 100سید ذوالفقار علی شاہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی قاضی علی حسن رضا پمی نے کہا کہ میں اتفاق گروپ کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اپنے حلقہ کے عوام کی تمام تر توقعات پر پورا اتریں گے اور شہریوں کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کریں گے۔

مزید :

علاقائی -