پاکستان کا مستقبل نواز شریف اور مریم نواز سے وابستہ ہے : خرم روحیل

پاکستان کا مستقبل نواز شریف اور مریم نواز سے وابستہ ہے : خرم روحیل

لاہور(جاوید اقبال) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل میاں نواز شریف اور مریم نواز سے وابستہ ہے حمزہ شہباز سے نہیں یوتھ ن لیگ کا ہراول دستہ ہے آج لاہور سے میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے ایک لاکھ نوجوان نکلیں گے اگر صوبائی اور قومی اسمبلی کے سابق اراکین یوتھ ونگ کی ’’کل‘‘ جڑیں نہ کاٹتے تو آج صرف لاہور سے 5لاکھ نوجوان نواز شریف کا استقبال کرتا وہ ’’پاکستان‘‘ کو انٹرویو دے رہے تھے۔ خرم روحیل اصغر شیخ مسلم لیگی راہنما اور حلقہ این اے 128سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے بھی ہیں اور اپنے حلقہ میں انہیں ووٹرز کے ساتھ قریبی رابطوں میں دسترس حاصل ہے اپنے انٹرویو کے دوران خرم روحیل اصغر شیخ نے کہا کہ این اے 128سمیت پورا شہر مسلم لیگ ن کا ہے 128میں شیخ روحیل اصغر کی عوامی خدمات میں اسی بناہ پر بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدمقابل پی ٹی آئی ہے جس کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دیں گے ماضی گواہ ہے ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں خرم روحیل اصغر نے کہا کہ این اے 128ن لیگ کا نظریہ حلقہ ہے اسی میں اگر ن لیگ کے بعض انٹرنل لوگ اندر خانے مخالفت کر رہے ہیں تو ان لوگوں کو بھی چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اکٹھے مل کر میرے باپ کے خلاف ایک سو ووٹ بھی ڈال جائیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا یہ ناکام لوگ ہیں اس لئے پارٹی قائدین نے انہیں ٹکٹ نہیں دیئے انہوں نے کہا کہ میں یوتھ ونگ لاہور کا صدر ہوں میں نے ضلع لاہور کے اندر اگرچہ یوتھ ونگ کو بڑی حد تک منظم کیا مگر مجھے اپنے انداز میں کام نہیں کرنے دیا گیا یہ دوسرے حلقے کے لیگی ایم این اے اور ایم پی اے نے مخالفت کی یوتھ کو منظم کرنے میں جن سے ’’کل‘‘ اسی کی مخالفت کی وہ اراکین اسمبلی آج اسی کا خمیازہ ضرور بھگتیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا لیڈر حمزہ شہباز نہیں نواز شریف ہے اور پاکستان کا مستقبل بھی نواز شریف اور مریم نواز سے وابستہ ہے کیونکہ انہوں نے تاریخی عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے برائے حلقہ این اے 124میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گھر گھر سوئی گیس پہنچائی کوئی ایسی گلی نہیں جہاں کبھی مرمت نہ کرائی ہو انتخابات 2018ء میں شیخ روحیل اصغر کو این اے 128سے ٹکٹ دیا گیا ہے اگرچہ یہ حلقہ بنا ہے مگر اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں انہیں دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا انہوں نے کہا کہ ایک فیصلہ آج عوام ان کے حق میں دے گی۔ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا استقبال کا ہراول دستہ یوتھ ہو گی انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو نواز شریف کے حق میں انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام ریفرنڈم ہو گا انہوں نے کہا کہ فتح ن لیگ کا مقدر بنے گی نواز شریف نے سی پیک جیسا منصوبہ شروع کیا لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا ملک میں موٹر وے کا جال بچھایا عوام ان کی خدمت پر ووٹ دیں گے۔

مزید : علاقائی