عوام کے پیسے پر عیاشی کرنیوالے انقلاب کے دعوے کررہے ہیں ، تمکین آفتاب

عوام کے پیسے پر عیاشی کرنیوالے انقلاب کے دعوے کررہے ہیں ، تمکین آفتاب

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری صوبائی اسمبلی کی امیدوار تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں،پانچ سال عوام کے پیسے پر عیاشی کرنے والے انقلاب کے دعوے کررہے ہیں،چند روز بعد قوم نے چوروں کی سیاست کو مستردکردے گی، اب صرف 25جولائی کے بعد عوام کی حکومت ہو گی۔

،میرٹ کاواویلہ کرنے والوں نے پنجاب میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

،پنجاب کا کوئی ایسا ادارہ نہیں جس میں خادم اعلیٰ کے بیٹے حمزہ شہباز کے مرضی سے بھرتیاں نہ کی گئی ہوں ،جو باقی رہ گئی ان میں ایم پی ایز کو کوٹہ الاٹ کردیا جاتا تھا،انہوں نے مزید کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگر نیب نے حقیقی معنوں میں احتساب کا عمل شروع کردیا ہے تو اس کو انتقام کا نام دیا جا رہا ہے،شہباز شریف اور اس کی ٹیم بھی جلد جیل کی سلاخوں کی پیچھے ہو گی،انہوں نے کہا پاکستانی قوم کو اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ ان کو چور ڈاکوں حکمران چاہیے یا ایماندار وزیر اعظم چاہیے،شریف حکومت نے پانچ سالوں میں جتنے قرضے لیے یہ آئندہ بیس سالوں تک بھی واپس نہیں کیے جا سکتے،اگر ان کی تمام جائیداد ضط کرکے قومی تحو یل میں لے لی جائے تو ملک کو تمام قرضہ اتر سکتا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان وہ کام کررہے ہیں جو کسی منتخب حکومت کو کرنے چاہیے تھے،ڈیمز بنانا حکومت کا کام ہوتا ہے لیکن لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے ملک کو اندھیرون کی سوا کچھ نہیں دیا۔

مزید : علاقائی