مشرف دور ملک کی ترقی ، خوشحالی اور امن کا دور تھا ،سید فقیر حسین بخاری

مشرف دور ملک کی ترقی ، خوشحالی اور امن کا دور تھا ،سید فقیر حسین بخاری

لاہور(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 134سید فقیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ مشرف دور حکومت میں ملک میں ترقی ، خوشحالی اور امن کا دور دورہ تھا جبکہ ماضی کی نواز، زرداری حکومتوں نے عوام کو اپنی بدترین کارکردگی سے شدید مایوس کیا، مزدوروں کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی، عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا اپنے مرکزی دفتر یوحنا آباد میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام 2018ء کے انتخابات میں دو پارٹی نظام سے نجات حاصل کرنے کے لئے پرویز مشرف کا ساتھ دیں۔

، ہم برسر اقتدار آ کر مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت، دہشتگردی، لوڈشڈنگ جیسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور مزدوروں کاشتکاروں اور غریب طبقہ کا معیار زندگی بلند اور بہترین بنائیں گے حلقہ کے ووٹرز میرے بہن بھائی ہیں جن کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور عوامی حقوق کی حقیقی معنوں میں فراہمی یقینی بنانے کا عزم لیکر میدان میں اترا ہوں۔

مزید : علاقائی