Cheetay.pk کی موڈمیٹرک کے ساتھ شراکت داری

Cheetay.pk کی موڈمیٹرک کے ساتھ شراکت داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان کی بڑی ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک Cheetay.pk نے جدیدانالیٹکس سولیوشن بنانے والی کمپنی موڈمیٹرک سے اشتراک کیا ہے۔یہ ایک جانی مانی کاروباری انٹیلی جنس آرگنائزیشن ہے جس کے لاہور، دبئی اور امریکہ میں دفاتر ہیں۔یہ کمپنی بی آئی سلوشن ، انا لیٹکس ، ڈیٹا انٹیگریشن ، ایم آئی ایس رپورٹنگ،پریڈیکٹو انا لیٹکس ، امبیڈڈ ویژالائزیشن اور تما م ٹیک سروسز فراہم کرتا ہے جو کمپنیوں کو کسٹمائزڈرپورٹنگ قائم کرنے میں معاون ثابت ہو تا ہے۔ یہ اشتراک Cheetay.pk کو کاروباری مواقعوں میں مطابقت ،تحقیقاتی صلاحیتوں کو ابھارنے اور ترقیاتی منصوبے کے فیصلوں میں اقدام اٹھانے میں مدد کرے گا۔یہ قدم Cheetay.pk کو ڈیٹا لیورجنگ کے زریعے گاہک کی ضروریات کو بہتر بنانے ،کسٹمر کے تجربے میں اضافہ اور صارفین کی زیادہ سے زیادہ خدمت کو مؤثر انداز سے کرنے میں مدد کرے گی۔علاوہ ازااں ،یہ انہیں گاہکوں کے رویوں کو بہتر سمجھنے میں مدد دیگا۔ اور منافع بخش سرمایہ اور وہ ممکنہ حصے جس سے کمپنی مستقبل میں پھیلاو کے کئے عملیاتی اقدام اٹھا سکتی ہے۔
اس اشتراک پر تبصرہ کرتے ہوئے ، Cheetay کے بانی اور سی ای آوجناب احمد خان نے کہا کہ جیسے جیسے ہم ترقی کر رہے ہیں سنجیدہ اور پیچیدہ رپورٹ کی براہ راست رسائی کے لئے فوری کاروباری ذہانت کی ضرور ت ہے۔جب آپ ایک ٹیک کمپنی ہیں تو آپ کو رپورٹس کی ایک صف کی ضرورت ہے جو آپ کو مارکیٹ میں اپنی ساخت کا ،اپنے گاہکوں کا اور کاروبار کے مختلف زرائع کو ٹٹولنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
انتہائی بنیادی سطح سے پروان چڑھنے والے سٹارٹ اپ ہونے کے طور پر ہمیں مسلسل تجزیاتی حمایت وہ چیز مہیا کرتاہے جو انہیں چائیے جیساکہ کھانا، گراسیری ،کتابیں ، ہیلتھ کئیر اینڈ بیوٹی پراڈکٹس ، ادائیگی کے حل وغیرہ شامل ہے۔ Cheetay نے نہ صرف باقاعدگی سے کھانے کی ترسیل بہتر کی ہے بلکہ کاسمیٹکس ادویات وغیرہ مستنددکانداروں سے آپ کے دروازے پر مہیا کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -