امریکی تجارتی تنازعہ بارے واشنگٹن سے کوئی رابطہ نہیں، چین

امریکی تجارتی تنازعہ بارے واشنگٹن سے کوئی رابطہ نہیں، چین

بیجنگ (آن لائن) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ بیجنگ کا امریکا کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تنازعے میں باہمی مذاکرات کی ممکنہ بحالی کے لیے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ چین امریکا کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں چاہتا۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ واشنگٹن کے ساتھ ایسی کسی جنگ سے خائف بھی نہیں ہے اور ضروری ہوا تو یہ لڑی بھی جائے گی۔ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے اسی ہفتے چینی درآمدات پر قریب دو سو ارب ڈالر کے اضافی محصولات بھی عائد کر دیے تھے۔#/s#

**

مزید : کامرس