وائے ایل سی اُبھرتے ہوئے مستقبل کے لیڈران کو بااختیار بنارہا ہے

وائے ایل سی اُبھرتے ہوئے مستقبل کے لیڈران کو بااختیار بنارہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال منعقد کئے جانیوالا نوجوان رہنماؤں کا اجلاس نے بھی نوجوانوں کو متاثر کرنے اور انہیں بااختیار بنانے میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کیا۔اُبھرتے ہوئے نئی فکرو فلسفے سے مزین نوجوان قیادت کو مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے تربیت فراہم کی گئی۔چھ روزہ رہائشی تربیتی پروگرام میں پاکستان بھر سے اٹھارہ سے چوبیس سال تک کے تین سو نوجوان شامل ہوئے۔ اس سال کی وائے ایل سی ٹریننگ کی افتتاحی تقریب میں پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹرعمر سیف نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔تربیتی پروگرام کے دوسرے دن کو فاؤنڈنگ پارٹنرز ای بی ایم نے اسپانسر کیا جنہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کو مکمل طور پر سمجھنے کے لئے ایک فکری نشست کا اہتمام کیا جس میں جسٹس ناصرہ جاوید اور جاوید جبار کے ساتھ پاکستان کی موسیقی کی صنعت کے نامور آرٹسٹ شجاع حیدر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں اداکار اور پروڈیوسرشہزاد نواز نے پاکستان کی ری برانڈنگ کی افادیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کے سامنے ملک کی ری برانڈنگ کے حوالے سے کثیر الجہتی نکات پیش کیے۔شہرت یافتہ موسیقار علی نور نے قانون داں اور فلسفی رضاقاسم کے ساتھ چوتھے دن مشترکہ ڈائلاگ پیش کئے جنہیں بہت سراہاگیا۔

ملک کو درپیش مختلف مسائل اور اُن کے حل پر کانفرنس میں کئی پینل مباحثوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کوعملی اقدامات پر تربیت دی گئی۔دی ایشیاء فاؤنڈیشن کی ترجمانی کرتے ہوئے فرید عالم اوربریشنہ کُنڈی نے پاکستان میں جاری آبی بحران پر تفصیلات فراہم کیں۔

یونی سیف کی جانب سے اسپانسر کردہ خواتین کے جسمانی مسائل ، لاعلمی اور سماجی رکاوٹوں پر مباحثہ بہت مفید اور معلوماتی ثابت ہوا۔جس کے بعدیونی سیف کی متعارف کردہ #NoChuttiمہم کا آغاز کیا گیا جس کے تحت خواتین کے جسمانی مسائل اور دیکھ بھال اور اُس سے جڑے سماجی پہلوؤں اور رکاوٹوں کا توڑ کرنا ہے اور لوگوں کو باور کروانا ہے کہ اپنی دیکھ بھال اور طبی رہنمائی کتنی ضروری ہے۔

کانفرنس کے اختتام میں سوشل ایکشن پروجیکٹ سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام شرکاء کو اپنے اُن منصوبوں کا بنیادی خدوخال بیان کرنا تھا جو وہ تربیت کے بعد شروع کریں گے جس سے سماج میں مثبت تبدیلی آئے گی ۔ یہ منصوبے وائے ایل سی کی ٹیم کے سامنے پیش کئے گئے۔

مزید :

کامرس -