ڈاکخانوں کی بہتری کیلئے منصوبہ تیار

ڈاکخانوں کی بہتری کیلئے منصوبہ تیار

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان پوسٹ نے ملک بھر کے ڈاکخانہ جات کو جدید اور پیشہ وارانہ خطوط پر استوار کرنے کے لئے اپ گریڈ اور ری ماڈل کا ایک جامع منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ایک سینئر اہلکار نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پاکستان پوسٹ کے صارف دوست، موثر اور جدید بنانے اور خود انحصاری کی جانب گامزن کرنے کے لئے مختلف اقدامات پر کام شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں محکمہ ڈاک کے ملازمین کو سازگار ماحول فراہم کر کے استعداد کار میں اضافہ بھی شامل ہے۔

تاکہ مارکیٹ میں اپنا جائز حصہ حاصل کر کے پاکستان پوسٹ کو منافع بخش ادارہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ نے نئی مواصلاتی اور اطلاعاتی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے پوسٹل کے بنیادی کاروبار کو روایتی طریقہ کار سے جدید خطوط کی جانب لانے پر کافی حد تک کام کر رکھا ہے۔ اس کے دائرہ کار کو جنرل پوسٹ آفسز کے علاوہ ملک بھر کے تمام ڈاکخانہ جات تک وسعت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ محفوظ اور بروقت اور ارزاں نرخوں پر ڈاک رقوم اور مواد کی صارفین کو گھر کی دہلیز تک ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...