جازاور کریم نے صارفین کے لیے شاندار آفرز کا اعلان کر دیا

جازاور کریم نے صارفین کے لیے شاندار آفرز کا اعلان کر دیا

لاہور(پ ر) جازاور کریم نے پورا سال اپنے صارفین کو لا تعداد آفرز فراہم کرنے کے لیے شراکت داری قائم کر لی ۔صارفین اب کریم ایپ میں رائیڈ بک کرنے سے پہلے 'JAZZSUPER4G' کا پرومو کوڈ لگا کر اپنی اگلی چار رائیڈز پر 20فیصدتک کی ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔کریم ایپ کو پہلی مرتبہ استعمال کرنے والے صارف 'JAZZRIDE' کا پرومو کوڈ لگا کر اپنی پہلی رائیڈ پر 250روپے تک کی ڈسکاؤ نٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔اس شراکت داری پر بات کرتے ہو ئے ، ہیڈ آف مارکیٹنگ Jazz - ، کاظم مجتبہ، نے کہا"اپنے صارفین کو بہترین سروسز فراہم کرنا Jazzکی اولین ترجیح ہے۔خطے کے بڑے کھلاڑی کریم کے ساتھ شراکت قائم کرکے ہم لاکھوں لوگوں کو آسان اور محفوظ سفر فراہم کر رہے ہیں جس سے موبائل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے فوائد کو بھی فروغ ملے گا "۔ ہیڈ آف مارکیٹنگ - کریم، عمر ضابط ، نے مزید بات کرتے ہو ئے کہا" Jazzکے صارفین کو نئی اور شاندار آفرز مہیا کرنے پر ہمیں خوشی ہے ۔کریم ہر لحاظ سے پاکستان میں ڈیجیٹل جدت کا علمبردار بننا چاہتا ہے اور اس شراکت داری سے ہم اپنے مقصد کے مزید قریب آگئے ہیں۔ Jazz کی سروس اور ہمارا پلیٹ فارم مل کر صارفین کے لیے سفر کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔"

اس شراکت سے Jazzاور کریم سال 2018میں پندرہ شہروں میں پروموشن آفرز فراہم کریں گے ۔اس کے علاوہ بہت جلد کریم کے صارفین JazzCash Accountاور JazzCashریٹیل شاپ سے اپنی رائیڈز کے لیے کریڈٹ بھی حاصل کر سکیں گے ۔اس سے صارفین اپنے سفر میں آسانی لانے کے لیے اپنی رائیڈ کے لیے ٹاپ اپ کی سہولت استعمال کر سکیں گے ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ، چیف MFSاینڈ ڈیجیٹل آفیسر - Jazz، عامر اعجاز ، نے کہا" اس شراکت سے ہم کریم کو آسان فنڈز ٹرانسفر سروس فراہم کر رہے ہیں ۔مالی شمولیت کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہوئے یہ سروس کریم کے لاکھوں صارفین اور کیپٹن کو معاونت فراہم کرے گی جو کہ ہمارا مقصد ہے ۔"

کریم JazzCashکے ساتھ شراکت داری کے مزید موا قعوں کی کوشش میں صارفین کو سہولت فراہم کرے گا۔JazzCashکی کیش آؤٹ ٹیکنالوجی کے ذریعہ سستے اور رقم کے آسان حصول سے صارفین ملک بھر میں Jazzکے 75,000سے زائد ریٹیلرز سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...