خاکروب انتخابی امیدواروں کی ڈیوٹیوں میں مصروف ، شہر میں صفائی کا برا حال

خاکروب انتخابی امیدواروں کی ڈیوٹیوں میں مصروف ، شہر میں صفائی کا برا حال

لاہور(جاوید اقبال) صوبائی دارالحکومت میں صفائی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ایک ماہ سے صفائی کرانے والی کمپنی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ایم ڈی کا عہدہ خالی ہے جس سے خاکروب اور آفیسر آزاد ہو گئے میں اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشینری انسپکٹروں اور زونل افسروں نے 274یونین کونسلوں میں 40سے 45فیصدعملہ انتخابی امیدواروں کے حوالے کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینکڑوں خاکروب انتخابی امیدواروں کے بینرز اور ڈیروں کی صفائی پر مامور ہو گئے ہیں۔ امیدواروں نے ان کی خدمات یومیہ ااجرت پر حاصل کی ہیں جس کی وجہ سے شہر گندگی اور کوڑا کرکٹ سے بھر گیا ہے 70فیصد پسماندہ آبادیوں میں ایک ہفتہ سے صفائی نہیں ہوئی جس سے گلی کوچے کوڑا کرکٹ سے بھر گئے ہیں پچھلے 48گھنٹوں میں 55فیصد فلیتھ ڈپو خالی نہیں کئے گئے جبکہ جہاں تگڑے چیئرمین اور وائس چیئرمین ہیں وہ خاکروبوں کی اکثریت اپنے ڈیروں پر لے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیاسی امیدواروں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی ملی بھگت سے سستے داموں خاکروبوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ہر یونین کونسل سے 30سے 40فیصدخاکروب یومیہ اجرت پر چلے گئے ہیں، ایسے ورکروں کو یونین کونسلوں کے سینٹری انسپکٹروں زونل افسروں سپروائزروں اور داروغوں کی سرپرستی حاصل ہے جو حاضریاں لگا کر عملے کو پرائیویٹ کام پر بھیج دیتے ہیں اور کمائی سے 25سے 30فیصد یومیہ حصہ وصول کرتے ہیں اسی صورتحال سے شہر میں گندگی اور کوڑا کرکٹ میں اضافہ ہو گیا ہے پسماندہ آبادیوں میں کئی کئی روز سے صفائی نہیں ہوئی ۔اس حوالے سے کمپنی کے جی ایم ایچ آر فرخ بٹ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کوئی ایم ڈی موجود نہیں ہے صفائی کے مسائل ہیں ایم ڈی لگتے ہی ان مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں 70فیصد نہیں چند پسماندہ یونین کونسلوں میں صفائی کی شکایات ہیں انہیں دور کر لیا جائے گا۔

خاکروب

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...