کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرنے کی ہدایت

کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(بیورورپورٹ ) محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ باغبان اگلے ماہ اگست کے دوران کھٹی کی پنیری لگانے کاعمل مکمل کرلیں اور ترشاوہ پودوں کو نائٹروجن کی تیسری قسط بھی ڈال دیں تاکہ ترشاوہ پھلوں کی شاندار پیداوار کاحصول ممکن ہوسکے۔ محکمہ کے ذرائع نے کہا کہ باغبان ماہ اگست کے دوران پیوند کاری کا عمل جاری رکھیں اور باغات میں پودوں کے ناغوں کا بھی جائزہ لیں ۔ کیڑے مکوڑوں یا بیماریوں کی کوئی علامات ظاہر ہوں تو مناسب سپرے بھی کیا جائے۔

انہوں نے بتایاکہ اکثر اوقات مون سون کی بارشوں یا موسم برسات کے دوران پودوں کے تنوں سے گوند نکلنا شروع ہو جاتی ہے لہٰذا اسے کسی تیز دھار آلے سے اتارکر زخموں پر بورڈ و پیسٹ لگادینا چاہیے تاکہ پودے کا معیار متاثر نہ ہو۔

fd/skr/msb 1510

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...